سدھارتھ نے کیریئر کے ابتدائی دنوں کو بہترین قرار دیدیا

جمعرات 21 مارچ 2024 12:10

سدھارتھ نے کیریئر کے ابتدائی دنوں کو بہترین قرار دیدیا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2024ء) ابھرتے ہوئے بھارتی اسٹار سدھارتھ ملہوترا نے اپنے کیریئر کے ابتدائی دنوں میں پریشان کن صورتحال بتادی اور انہیں بہترین قرار دیدیا۔ ایک تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے سدھارتھ ملہوترا کا کہنا تھا کہ ایک دن میں آپ کچھ 35 سے 40 ہزار کماسکتے تھے، میرا کرایہ 11 ہزار ماہانہ تھا، ہم جوہو میں تین لڑکے رہتے تھے، میرا خیال ہے کہ وہ میرا بہترین وقت تھا۔

(جاری ہے)

انکا کہنا تھا کہ ہمارے پاس ایک آدھا کمرا تھا ہم جب وہاں منتقل ہورہے تھے تو سوچا کہ کھڑکیوں میں پردے لگائیں گے، ہم وہاں دو سال رہے، لیکن ہم نے کبھی اتنے پیسے خرچ نہیں کیے کہ پردے لگیں۔ انکا کہنا تھا کہ انکی پہلی کمائی کا چیک ڈھائی ہزار روپے کا تھا جو انہوں نے اشتہار میں ماڈلنگ سے کمایا تھا۔ واضح رہے کہ سدھارتھ ملہوترا نے اپنے کیریئر کی شروعات اسٹوڈنٹ آف دا ایئر سے کی تھی۔ اس فلم سے ورون دھون اور عالیہ بھٹ نے بھی اپنے کیریئر کی شروعات کی تھی۔
وقت اشاعت : 21/03/2024 - 12:10:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :