یوم دفاع کے حوالے سے انڈسٹری میں فلمیں بننا بند ہو گئیں

پیر 5 ستمبر 2016 15:12

یوم دفاع کے حوالے سے انڈسٹری میں فلمیں بننا بند ہو گئیں

لاہور۔5 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔05 ستمبر۔2016ء) یوم دفاع 65ء جنگ کے حوالے سے ہماری فلم انڈسٹری میں فلمیں بننا بند ہو گئیں۔

(جاری ہے)

ماضی میں بے شمار ایسی فلمیں ریلیز کی گئیں جن میں تقسیم ہند کے دوران ہندوؤں کی اسلام دشمنی اور پاکستانی عوام کی اپنے ملک سے حب الوطنی کے حوالے سے موضوعات کو ترجیح دی گئی،ماضی کی فلموں میں کرتار سنگھ ،وطن کا سپاہی، ہمراہی ،ٹیپو سلطان، حیدر علی، نواب سراج الدولہ، یہ امن، غرناطہ، زرقا اور دیگر فلموں سے عوام میں حریت اور آزادی کے حوالے سے جذبہ اور معلومات بڑھتی رہیں،سنجیدہ فلمی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اب فلمسازوں کو ایسی فلمیں ضرور بنانا چاہیں تاکہ موجودہ نسل کو جدوجہد آزادی سے آگاہی حاصل ہوسکے۔

وقت اشاعت : 05/09/2016 - 15:12:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :