لیجنڈ اداکار معین اخترکی برسی22اپریل کومنائی جائے گی

منگل 6 اپریل 2021 11:56

لیجنڈ اداکار معین اخترکی برسی22اپریل کومنائی جائے گی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اپریل2021ء) لیجنڈ اداکار معین اخترکی برسی22اپریل کومنائی جائے گی۔معین اخترنے اپنے فنی کیرئیر کا آغا1966میں یوم دفاع کی تقریب سے کیاجس کے بعدانہوں نے کئی لازوال ٹی وی ڈراموں ،فلموں اور اسٹیج شوز میں کام کیا۔

(جاری ہے)

معین اخترپاکستان کے ان چند فنکاروں میں شمارکیے جاتے ہیں جنہوںنے اردو ، پنجابی، سندھی،پشتو، گجراتی، بنگالی ، انگریزی سمیت کئی زبانوں میں کام کیا۔ان کے مقبول ترین ڈراموں میں روزی، ہاف پلیٹ،آخری گھنٹی،مکان نمبر47،آنگن ٹیڑھا،سچ مُچ،عیدٹرین جبکہ اسٹیج ڈراموں میں بڈھا گھر پہ ہیِ، یس سرنوسمیت دیگر شامل ہیں۔معین اخترکوان کی بہترین اداکاری پرحکومت پاکستان نے تمغہ حسن کارکردگی سمیت کئی اعزازت سے نوازا۔

وقت اشاعت : 06/04/2021 - 11:56:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :