پی ٹی وی لاہور سنٹر میں بیجنگ اولمپکس پر ایک سپیشل پروگرام کی ریکارڈ نگ

بدھ 30 جولائی 2008 13:05

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔30جولائی 2008ء) پاکستان ٹیلی ویژن سنٹر لاہور نے بیجنگ اولمپکس پر ایک سپیشل پروگرام ریکارڈ کیا ۔ پروگرام میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری آصف باجوہ‘ سابق اولمپین پنجاب سیکرٹری رانا مجاہد کے علاوہ ذاکر حسین سید‘ نامور کمنٹیٹر اور سپورٹس جرنلسٹ شریک ہوئے ۔

(جاری ہے)

پروگرام کے میزبان فرح یوسف تھے ۔ شرکاء نے بیجنگ میں ہونیوالی اولمپک گیمز اور پاکستان کی ہاکی ٹی کی شمولیت پر گفتگو کی ۔ پروگرام کے پروڈیوسر اسحاق محمد بلتستانی اور کو پروڈیوسر عدنان ملک ہیں ۔

وقت اشاعت : 30/07/2008 - 13:05:27

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :