پاکستانی ڈرامے ’بلبلے‘ میں اپنے مزاحیہ کردار ”مومو” سے شائقین کا دل جیتنے والی اداکارہ حنا دلپزیر اب ہدایت کارہ بھی بن گئیں

جمعہ 9 ستمبر 2016 16:23

پاکستانی ڈرامے ’بلبلے‘ میں اپنے مزاحیہ کردار ”مومو” سے شائقین کا دل جیتنے والی اداکارہ حنا دلپزیر اب ہدایت کارہ بھی بن گئیں
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 ستمبر۔2016ء) پاکستانی ڈرامے ’بلبلے‘ میں اپنے مزاحیہ کردار 'مومو' سے شائقین کا دل جیتنے والی اداکارہ حنا دلپزیر اب ہدایت کارہ بھی بن گئیں۔حنا اس عید الاضحیٰ پر اپنی ہدایات میں بننے والی پہلی ٹیلی فلم ’حنا دلپزیر کی گدگدی‘ ریلیز کریں گی۔حنا کا کہنا تھا ’میں ایک طویل عرصے سے ڈائیریکشن کی فیلڈ میں قدم رکھنا چاہ رہی تھی لیکن اس کے لیے مجھے ایک اچھے اسکرپٹ کا انتظار تھا، علینہ فاروق نے ایک دلچسپ کہانی تحریر کی ہے جس کے ساتھ میں ہدایت کاری میں ڈیبیو کرنے جارہی ہوں، میں اس موقع کے لیے ٹی وی ون چینل کی سیما طاہر کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہوں گی‘۔

ان کا اپنی ٹیلی فلم کے حوالے سے مزید کہنا تھا کہ یہ عید پر پیش کیے جانے والے باقی شوز کی طرح نہیں ہوگی جن میں صرف جانوروں پر فوکس کیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

حنا کے مطابق ’میرا شو سماجی اقدار پر مبنی ہے، یہ ان لوگوں کے بارے میں ہے جو ایک دوسرے سے دور ہوجاتے ہیں لیکن عید کا روز ساتھ مل کر منائیں گے، میرے خیال میں اچھا اسکرپٹ سب سے اہم ہے، مجھے امید ہے لوگوں کو بھی یہ شو پسند آئے گا اور سب اس کی تعریف کریں گے‘۔ان کے مزاحیہ ڈرامے ’بلبلے‘ اور ’قدوسی صاحب کی بیوہ‘ دیکھ کر اس بات کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ یہ فلم بھی کافی مزاحیہ ثابت ہوگی۔

وقت اشاعت : 09/09/2016 - 16:23:16

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :