کینیڈا میں ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول تمام رعنائیوں کے ساتھ جاری

پیر 12 ستمبر 2016 14:12

کینیڈا میں ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول تمام رعنائیوں کے ساتھ جاری
ٹورنٹو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 ستمبر۔2016ء) کینیڈا میں ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول تمام رعنائیوں کے ساتھ جاری ہے جبکہ فلم فیسٹیول کے تیسرے روز ‘اے مونسٹر کال ‘کی کاسٹ ریڈ کارپٹ پر جلوہ گر ہوئی۔

(جاری ہے)

شائقین کی بڑی تعداد اپنے فلمی ستاروں کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے بے تاب نظر آئی۔فلم ‘اے مونسٹر کال’ ایک ایسے بچے کے گِرد گھومتی ہے جسے دیوہیکل خوفناک بلا اْٹھا کر لے جاتی ہے۔ فینٹسی فلم 23 دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

وقت اشاعت : 12/09/2016 - 14:12:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :