عید الاضحی ہمیں جذبہ ایثار اور قربانی کا درس دیتی ہے ،غریب لوگوں کو بھی اپنی خوشیوں میں شامل کرناچاہیے ‘ فنکار

پیر 12 ستمبر 2016 14:29

عید الاضحی ہمیں جذبہ ایثار اور قربانی کا درس دیتی ہے ،غریب لوگوں کو بھی اپنی خوشیوں میں شامل کرناچاہیے ‘ فنکار
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 ستمبر۔2016ء ) شوبز سے تعلق رکھنے والے فنکاروں نے کہا ہے کہ عید الاضحی ہمیں جذبہ ایثار اور قربانی کا درس دیتی ہے ،غریب لوگوں کو بھی اپنی خوشیوں میں شامل کرناچاہیے ، قربانی کے گوشت کی مساوی تقسیم کیلئے جو حکم موجود ہے اس پر ہر صورت عمل کرنا چاہیے ۔ تفصیلات کے مطابق شوبز سے وابستہ فنکاروں نے عید الاضحی کو بھرپور طریقے سے منانے کے لئے تیاریاں مکمل کر لیں ، قربانی کے جانور خرید لیے گئے جبکہ اداکاراؤں نے قیمتی ملبوسات بھی تیار کر وا لیے ۔

اس حوالے سے سینئر ہدایتکار سید نور ، بہار بیگم ، ثناء ، لیلیٰ ، شفقت چیمہ ، گلوکارہ سائرہ نسیم ، شاہدہ منی ، علی اعجاز ، میرا،نرگس ، شان ،علی ظفر، صائمہ ،معمر رانا،نور،زاراشیخ،ریشم ، زارا اکبر ،عمائمہ ملک ،نبیل ،صوفیہ احمد، عمرشریف،شمعون عباسی ،حنادلپزیر،عائشہ عمر،لیلیٰ زبیری ، ذوالقرنین حیدر،ایازنائیک ،منورسعید سمیت دیگر کا کہنا ہے کہ عید الاضحی ہمیں جذبہ ایثار اور قربانی کا درس دیتی ہے اسلئے ہمیں اس موقع پر ایک دوسرے سے تمام گلے شکوے ختم کردینے چاہئیں اورغریب لوگوں کو بھی اپنی خوشیوں میں شامل کرناچاہیے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وہ لوگ خوش قسمت ہیں جنہوں نے اس سال حج کی سعادت حاصل کی۔اسلام انسانیت کا درس دیتا ہے ۔ عید الاضحی ہمارا بڑا مذہبی تہوار ہے جس میں مسلمان جانوروں کی قربانی کرتے ہیں ۔ قربانی کرنے والوں کو چاہیے کہ وہ گوشت کی مساوی تقسیم کے لئے جو حکم موجود ہے اس پر ہر صورت عمل کریں ۔ فنکاروں نے کہا کہ عید کے موقع پرتمام پاکستانیوں کوملک کی سلامتی اور امن کے لئے دعائیں کرنی چاہئیں۔
وقت اشاعت : 12/09/2016 - 14:29:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :