بولڈ سین کرنے پر مسلمان تنقید کرتے ہیں تو میری فلم نہ دیکھیں ، اللہ کو جوابدہ ہوں: زریں خان

پیر 12 ستمبر 2016 16:17

بولڈ سین کرنے پر مسلمان تنقید کرتے ہیں تو میری فلم نہ دیکھیں ، اللہ کو جوابدہ ہوں: زریں خان
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 ستمبر۔2016ء) بالی ووڈاداکارہ زریں خان نے کہاہے کہ بہت سے مسلمان فین ہیں جو مذہب کے نام پر مجھ سے نفرت کررہے ہیں لیکن میں ایک چیز بتاناچاہتی ہوں کہ مسلمان ہوں اور اپنے مذہب کے بارے میں جانتی ہوں ، اسلام یہ بھی سکھاتاہے کہ دوسروں پر انگلی نہ اٹھائیں ، جوکچھ بھی کررہی ہوں ، وہ اللہ اور میرے درمیان ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا کے نمائندوں کے سوال کے جواب میں زریں خان کاکہناتھاکہ مجھے کوئی مسئلہ نہیں ، آپ جن لوگوں کے بارے میں بات کررہے ہیں، مجھے پتہ ہے ، بہت سے مسلمان فین ہیں ، میں اللہ کو جواب دہ ہوں ، ان لوگوں کو نہیں ، اگر وہ مجھے پسند نہیں کرتے تواْنہیں میری فلم ہی نہیں دیکھنی چاہیے۔

وقت اشاعت : 12/09/2016 - 16:17:04

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :