معروف اداکاررجنی کانت کی بیٹی شدید مشکل میں

ہفتہ 17 ستمبر 2016 13:20

معروف اداکاررجنی کانت کی بیٹی شدید مشکل میں
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 ستمبر۔2016ء)بولی وڈ کے معروف اداکار رجنی کانت ان دنوں اپنی بیٹی سوندریا کی وجہ سے سخت پریشانی کا شکار ہیں ، ان کی خوبرو بیٹی سوندریا ان دنوں اپنی شادی شدہ زندگی کے مشکل ترین دور سے گزررہی ہیں۔بولی وڈ لائف کے مطابق سوندریا اور ان کے شوہر اشوین کے درمیان کچھ بھی ٹھیک نہیں ہے اور وہ دونوں بہت جلد علیحدہ ہونے والے ہیں،سوندریا بھارتی فیملی کورٹ میں طلاق کیلئے درخواست دائر کرنے والی ہیں۔

بھارتی میڈیاکے مطابق اشوین اور سوندریا نے 2010 میں بھارتی ریاست چنائی میں اپنی زندگی کے نئے سفر کا آغاز کیا تھا،دونوں ایک دوسرے کو شادی سے 4 سال قبل سے جانتے تھے ،یہ دونوں کی پسند کی شادی تھی،اس کے علاوہ ان کا ایک سال کا بیٹا بھی ہے۔

(جاری ہے)

سوندریا پیشے کے اعتبار سے گرافک ڈیزا ئنر ہیں،انہوں نے اپنے والد کی فلم ‘کبالی’ میں گرافک ڈیزائنر جبکہ فلم ‘کوچادیاں ‘میں ہدایت کاری کے فرائض بھی انجام دئے ہیں۔

دونوں کے درمیان رشتے میں پڑی دراڑ کی اصل وجہ تو منظر عام پر نہ آسکی لیکن میڈیا رپورٹس کے مطابق رجنی کانت نے امریکا سے واپسی پر اپنی بیٹی سے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہاتھا کہ وہ اپنے رشتے کو برقرار رکھنا چاہتی ہیں یا نہیں ،لہٰذا سوندریا(رجنی کانت کی بیٹی) نے اپنے شوہر سے علیحدگی کا فیصلہ کرلیا۔
وقت اشاعت : 17/09/2016 - 13:20:46