عاطف اسلم اور ایکون ایک ساتھ آواز کا جادو جگائیں گے

ہفتہ 17 ستمبر 2016 20:41

عاطف اسلم اور ایکون ایک ساتھ آواز کا جادو جگائیں گے

ممبئی( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17ستمبر ۔2016ء ) پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں اپنی گلوکاری کے جھنڈے گاڑ دیے ہیں۔ انہوں نے بھارتی فلموں کو کئی یادگار گانے دیے۔ حال ہی میں فلم فلائنگ جٹ میں ان کے گانے ٹوٹا جو کبھی تارا کو سامعین بڑی پسندیدگی سے سن رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اب بھارت سے اطلاعات ہیں کہ عاطف اسلم اب بین الاقوامی شہرت یافیہ گلوکار ایکون کے ہمراہ اپنی آواز کا جادو جگانے جا رہے ہیں۔

موسیقار انکت تیواری آنے والی فلم تم بن 2 کیلئے عاطف اسلم اور ایکون کی آواز میں ایک گانا ریکارڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ فلم تم بن کو ڈائریکٹ کرنے والے انوبھو سنہا کا بھارتی میڈیا سے گفتگو میں بتانا تھا کہ ابھی وہ عاطف اسلم اور ایکون کے بارے میں تفصیلات نہیں دے سکتے، کیونکہ ابھی ایکون کی ٹیم کے ساتھ معاملات ابتدائی مراحل میں ہیں۔ جیسے ہی طے ہو گیا میڈیا کو اس بارے میں بتا دیا جائے گا۔ ۔

وقت اشاعت : 17/09/2016 - 20:41:55

Rlated Stars :