رنبیرکپورکااہم ترین دلی خواہش کااظہار

اتوار 18 ستمبر 2016 13:55

رنبیرکپورکااہم ترین دلی خواہش کااظہار

ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 ستمبر - 2016ء) بالی ووڈ کے راک اسٹار رنبیر کپورنے اپنے دادا راج کپور جیسا اسٹار بننے کی خواہش کااظہار کیا ہے۔بھارتی میڈیا کودئیے گئے ایک انٹرویو میں رنبیرکپور نے بتایا کہ وہ کس طرح کا اسٹارڈم حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ انھوں نے کہاکہ وہ اپنیداداکی طرح اسٹار بننا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ وہ اپنے دادا کی طرح ہی اپنیشیدائیوں میں محبت پیداکرنا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

رنبیر نے اپنی بچپن کی یادوں کو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت وہ ماٹگا وں میں رہا کرتے تھے اور بہت سے مداح ان کے دادا سے ملنیآیا کرتے تھے۔اس وقت ان پرستاروں کی یہی خواہش ہوتی تھی کہ وہ صرف ایک بار راج کپورکا ہاتھ ہی چھولیں۔رنبیر کپور نے بتایاکہ روس میں جب ان کے دادا راج کپور کی فلم 'مسٹر 420' دکھائی گئی تھی، اس وقت وہاں کے لوگوں نے اس طرح ان کا خیر مقدم کیا تھا کہ ان کی کارکے پیچھے پورا ہجوم آ گیا تھا ، وہ بغیر ویزا روس گئے تھے

وقت اشاعت : 18/09/2016 - 13:55:09