ماحولیات ایکٹ کی خلاف ورزی، بھارتی کامیڈین کپل شرما کے خلاف مقدمہ درج

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 19 ستمبر 2016 17:07

ماحولیات ایکٹ کی خلاف ورزی، بھارتی کامیڈین کپل شرما کے خلاف مقدمہ درج

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 ستمبر 2016ء) : ماحولیات ایکٹ کی خلاف ورزی پر بھارت کے معروف کامیڈین کپل شرما کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق کپل شرما نے ورسووا کے مضافات میں اپنے بنگلے کے عقب میں ملبہ پھینکا اور اس کے قریب غیر قانونی تعمیرات بھی کیں۔

(جاری ہے)

ممبئی کے ڈسٹرکٹ کلیکٹر دیپیندرا سنگھ نے اس حوالے سے تفتیش کے لیے متعلقہ حکام کو ہدایات کی جو یہ پتہ لگائیں گے کہ آیا کپل شرما نے موحولیات ایکٹ کی خلاف ورزی کی ہے یا نہیں۔

سروے کے بعد ہی کپل شرما کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ممبئی پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ کپل شرما کے خلاف اسپیشل لوکل ایکٹ اور ماحولیات ایکٹ کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کیا گیا۔ خیال رہے کہ کپل شرما نے رشوت کے خلاف ٹویٹر پر آواز اٹھائی تھی جس کے بعد یہ تمام تر معاملہ منظر عام پر آیا اور اس پر تحقیقات کا آغاز کیا گیا لیکن بعد ازاں یہ معاملہ خود کپل شرما پر ہی اُلٹا پڑ گیا اور انہیں لینے کے دینے پڑ گئے۔

وقت اشاعت : 19/09/2016 - 17:07:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :