مہوش حیات نے فلم ایکٹران لاء کی کامیابی کارازبتادیا

منگل 20 ستمبر 2016 14:43

مہوش حیات نے فلم ایکٹران لاء کی کامیابی کارازبتادیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 ستمبر۔2016ء) ایکٹران لاء نہ صرف لالی ووڈ کے لیے ایک بہترین فلم ہے بلکہ اس نے خوبرو اداکارہ مہوش حیات کے کیریئر کو نیارخ دیاہے۔ فلم جوانی پھرنہیں آنی میں مہوش حیات نے جم کرکام کیا۔وہ فلم بھی ایکٹران لاء کی طرح کامیاب فلم تھی اور یوں مہوش حیات نے دو برسوں میں دو ہٹ فلمیں کرکے اپنے آپ کو منوالیاہے۔

اہم بات یہ کہ ایکٹران لاء میں مہوش پر کوئی گانے عکس بند نہیں ہوا۔ مہوش حیات نے اپنے انٹرویو میں ایکٹران لاء سے متعلق دلچسپ باتوں کو شئیرکیا۔پاکستانی فلموں میں عام طورپریہ نہیں دیکھا گیاکہ کوئی اداکارہ ایسا کردارادا کرے جس میں وہ کسی کو تھپٹررسیدکرے،سینڈل مارے یا پراعتمادانداز میں خود کوپیش کرے۔ آپ نے یہ سب کیسے ایکٹران لاء میں کردکھایا؟مہوش: افسوس کی بات ہیکہ پاکستان میں عورت کو گلیمر کے روپ میں پیش کیاجاتاہے۔

(جاری ہے)

پاکستان کی زیادہ تر فلمیں ہیروکیگرد گھومتی ہیں۔ کسی ہیروئین کا فلم کی مقبولیت میں زیادہ کردار نہیں ہوتا۔اس لیے دو فلمیں کرنے کے بعد میں کسی ایسی فلم کی تلاش میں تھی جہاں مجھے چیلنجنگ کرداراداکرناپڑے۔ایکٹران لاء میں مجھے اپنے فن کاکھل کراظہارکرنیکاموقع ملا۔اس فلم میں میرا ایک ایسی لڑکی کاکردار ہیجوپسماندہ طبقے سیتعلق رکھتی ہیاورمیڈیاہاوٴس میں نوکری کرتی ہے۔اس لڑکی کو صحیح اور غلط میں تفریق ہے۔اس کردار میں گلیمرکاکوئی شائبہ نہیں جو مجھے پسند آیا کیوں کہ میں خود بھی مضبوط اعصاب والی لڑکی ہوں۔لوگ میرے کردارکوسراہارہیہیں کیوں کہ اس سے نوجوان لڑکیوں کوتقویت ملے گی اورمجھیبھی اس بات سیمجھیحوصلہ ملاہے۔
وقت اشاعت : 20/09/2016 - 14:43:56

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :