عظیم لوک گلوکار قربان نیازی کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پروگرام 30 ستمبر کو ہو گا

جمعہ 23 ستمبر 2016 14:57

عظیم لوک گلوکار قربان نیازی کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پروگرام 30 ستمبر کو ہو گا
اسلام آباد ۔ 23 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔23 ستمبر۔2016ء) عظیم لوک گلوکار قربان نیازی کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پروگرام لوک ورثہ میں 30 ستمبر کو منعقد ہو گا۔ پروگرام میں نوجوان گلوکار پرفارمنس پیش کرینگے۔ اس موقع پر عاشر، سبحان، مزمل اور لوک ورثہ کے آرٹسٹ ڈانس پرفارمنس پیش کرینگے۔

(جاری ہے)

لوک ورثہ کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر فوزیہ سعید کا کہنا ہے کہ قربان نیازی پاکستان کے باصلاحیت لوک گلوکار تھے جنہوں نے اپنے دور میں انتہائی عمدہ گیت گا کر ملک و قوم کا نام روشن کیا۔ ان کے گائے ہوئے لوک گیت آج بھی عوام میں بے حد مقبول ہیں۔ واضح رہے کہ قربان نیازی کی برسی کے موقع پر لوک ورثہ نے ان کیلئے خصوصی پروگرام ترتیب دیا ہے۔

وقت اشاعت : 23/09/2016 - 14:57:50