شمیم آراء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے خصوصی پروگرام 27 ستمبر کو پی این سی اے آڈیٹوریم میں ہوگا

جمعہ 23 ستمبر 2016 15:09

شمیم آراء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے خصوصی پروگرام 27 ستمبر کو پی این سی اے آڈیٹوریم میں ہوگا
اسلام آباد ۔ 23 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔23 ستمبر۔2016ء) پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس میں ماضی کی عظیم اداکارہ و ہدایتکارہ شمیم آراء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے خصوصی پروگرام 27 ستمبر کو شام ساڑھے 4 بجے پی این سی اے آڈیٹوریم میں منعقد ہوگا۔

(جاری ہے)

پروگرام میں نیشنل پرفارمنگ آرٹس گروپ کے فنکار اور آرٹسٹ شمیم آراء پر فلمائے گئے گانوں پر پرفارم کریں گے۔ شمیم آراء 22مارچ 1938ء میں علی گڑھ میں پیدا ہوئیں اور 5 اگست 2016ء کو 78 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں۔

وقت اشاعت : 23/09/2016 - 15:09:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :