لاہور کی گاڈرین عدالت میں باپ سے ملاقات نہ کرانے پر گلوکارہ حمیرا ارشد کو 26 ستمبر کے لیے نوٹس جاری

جمعہ 23 ستمبر 2016 22:27

لاہور کی گاڈرین عدالت میں باپ سے ملاقات نہ کرانے پر گلوکارہ حمیرا ارشد کو 26 ستمبر کے لیے نوٹس جاری

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23ستمبر ۔2016ء) لاہور کی گاڈرین عدالت نے باپ سے ملاقات نہ کرانے پر گلوکارہ حمیرا ارشد کو 26 ستمبر کے لیے نوٹس جاری کردیئے۔

(جاری ہے)

گلوکارہ حمیرا ارشد کے سابق شوہر درخواست گزار احمد بٹ نے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ عید سے قبل دائر کی جانیوالی پر درخواست پر فاضل عدالت نے حمیرا ارشد کو حکم دیا کہ بیٹے مستکین علی باپ سے ملاقات کرائی جائے اور عید کے پہلے دو روز بیٹا باپ کے ساتھ عید گزارے جبکہ باقی دو دو دن ماں ساتھ گزارے لیکن حمیرا ارشد نے عدالتی حکم کے باوجود بیٹے سے ملاقات نہیں کرائی۔جس پر عدالت نے گلاکارہ حمیرا ارشد کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے۔(بخت گیر)

وقت اشاعت : 23/09/2016 - 22:27:41

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :