بھارت میں خواتین کیساتھ زیادتی کے واقعات بڑھ رہے ہیں جو شرمناک ہیں،روینا ٹنڈن

تعلیم سے محروم خواتین کی آواز ایوانوں تک پہنچاؤں گی ،اداکارہ کا اعلان

اتوار 25 ستمبر 2016 15:30

بھارت میں خواتین کیساتھ زیادتی کے واقعات بڑھ رہے ہیں جو شرمناک ہیں،روینا ٹنڈن

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 ستمبر - 2016ء) بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ روینا ٹنڈن نے فلمی دنیا کے ساتھ ساتھ عوامی کے فلاحی کاموں پر توجہ دینے لگ گئیں،بالی ووڈ اداکارہ نے بھارت میں خواتین کی تعلیم اور مسائل اجاگر کرنے کیلئے مختلف فورمز میں شرکت کرنے لگیں۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اداکارہ روینا ٹنڈن نے بھارت میں تعلیم سے محروم خواتین کے مسائل اجاگر کرنے کے لئے میدان میں آگئیں ہیں ،روینا نے خواتین کے مسائل کو اجاگر اورحکومتی سطح پر پہنچانے کے لئے آواز بلند کر دی ہے ،اداکارہ نے میڈیا کو بتایا کہ بھارت میں خواتین کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے جو کہ ہمارے لئے شرمندگی کا باعث ہے ،انہوں نے کہا کہ غربت کی لیکر سے نیچے زندگی گزارنے والے بچیاں تعلیم سے محروم ہیں اور مختلف مسائل میں گھری ہوئی ہیں ،انہوں نے کہا کہ خواتین کے مسائل کو اجاگر کرنے کے لئے مختلف فورمز کا انعقاد کیا جاتا ہے تاہم خواتین کے مسائل کو حل کرنے کیلئے کوئی توجہ نہیں دی جاتی ،روینا ٹنڈن نے کہا کہ خواتین کی مشکلات اور تعلیم کے حصول کیلئے آواز ایوانوں تک پہنچاؤں گی۔

وقت اشاعت : 25/09/2016 - 15:30:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :