ڈیمی مور اب ہدایتکار ی کریں گی

جمعہ 8 اگست 2008 12:19

واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین08 اگست2008 ) ہالی وڈ کی معروف اداکارہ ڈیمی مور اب اداکاری کے ساتھ ساتھ ہدایتکاری بھی کریں گی۔ ڈیمی اپنی ہدایتکارانہ صلاحیتیں گلیمر میگزین کے چوتھے سالانہ ریل موومنٹ سلسلے کے لئے مختصر فلم بنا کر آزمائیں گی۔اس فلم میں ’ہئیراسپرے ‘ کی اداکارہ برٹنی اسنو نظر آئیں گی جو ڈیمی کے تحمل اور منکسرالمزاجی سے بیحدمتاثر ہیں۔

(جاری ہے)

برٹنی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مور ہراندازمیں چاہے وہ اداکارہ کے روپ میں ہوں یا پھر ہدایتکارہ کے اپنے کام کو اچھی طرح سے نبھانا جانتی ہیں،وہ نہایت سادہ اور خوش مزاج خاتون ہیں ۔مور کے شوہر اور مشہور اداکارایشٹون کوٹچرنے ان کی ہدایتکاری کی صلاحیتوں کو سراہنے کے علاوہ حوصلہ افزائی بھی کی ہے وہ آج کل اس حوالے سے بہت پر جوش بھی ہیں۔ ’گھوسٹ ‘فلم کی اداکارہ ڈیمی مور پہلی اداکارہ نہیں ہیں جو ہدایتکاری کے فرائض سرانجام دے رہی ہیں ۔ڈیمی کے علاوہ جینفر اینسٹون اورگوائینتھ پیلٹروبھی ان اداکاراوٴں کی فہرست میں شامل ہیں جو ہدایتکاری کر چکی ہیں۔
وقت اشاعت : 08/08/2008 - 12:19:58

Rlated Stars :