ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر خود پاکستان ہوا ہے: بھارتی اداکارہ اوم پوری

muhammad ali محمد علی پیر 3 اکتوبر 2016 21:47

ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر خود پاکستان ہوا ہے: بھارتی اداکارہ اوم پوری

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3 اکتوبر 2016ء) بھارتی اداکارہ اوم پوری کا کہنا ہے کہ ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر خود پاکستان ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی اداکار قوم پوری نے ایک بھارتی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں پاکستان میں بے پناہ محبت ملی۔

(جاری ہے)

ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر خود پاکستان ہوا ہے۔

ایک وقت تھا جب کوئی ایسا روز نہیں گزرتا تھا جب پاکستان میں بم دھماکہ نہ ہوتا ہو۔ مسجدوں میں دھماکے کرکے نمازیوں کو شہید کیا گیا جبکہ پشاور کے آرمی پبلک سکول میں بھی بچوں کو شہید کر دیا گیا تھا۔ دہشت گرد عناصر پاکستان اور بھارت دونوں کے دشمن ہیں اس حوالے سے ہمیں پاکستان کو ذمہ دار نہیں ٹھہرانا چاہیے۔

وقت اشاعت : 03/10/2016 - 21:47:55

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :