اوڑی حملے پر سوال اٹھانے پر اوم پوری کے خلاف مقدمہ

اوم پوری نے ٹی وی شو کے دوران اوڑی حملے میں ہلاک بھارتی فوجیوں کے حوالے سے بیانات دیئے تھے

منگل 4 اکتوبر 2016 18:51

اوڑی حملے پر سوال اٹھانے پر اوم پوری کے خلاف مقدمہ

ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 اکتوبر- 2016ء) اوڑی حملے اور پاکستانی فنکاروں پر پابندی لگانے کے خلاف بات کرنے پر بولی وڈ کے معروف اداکار اوم پوری کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

اوم پوری نے ایک لائیو ٹی وی شو کے دوران اوڑی حملے میں ہلاک ہونے والے بھارتی فوجیوں کے حوالے سے بیانات دیئے تھے، جس کے بعد سنگھرش نامی ایک تنظیم نے ممبئی کے اندھیری پولیس سٹیشن میں اوم پوری کے خلاف مقدمہ درج کروایا۔

رپورٹ کے مطابق ایک شو کے دوران اوم پوری کا کہنا تھا کہ فوجیوں سے کس نے کہا تھا کہ وہ آرمی میں جائیں؟ کس نے ان سے کہا تھا کہ اسلحہ اٹھائیں؟اوم پوری کا کہنا تھا کہ جب حکومت کوئی ایکشن لے تو ہم سب کو خاموش رہنا چاہیے، میں 6 مرتبہ پاکستان کا دورہ کرچکا ہوں، مجھے وہاں سے ہمیشہ پیار ہی ملا ہے، اگر پاکستانی اداکار بھارت میں کام چھوڑ کر چلے جائیں تو بھارت کا بھی نقصان ہوگا۔

وقت اشاعت : 04/10/2016 - 18:51:09

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :