اوڑی حملے پر سوال اٹھانے پر اوم پوری کے خلاف مقدمہ
اوم پوری نے ٹی وی شو کے دوران اوڑی حملے میں ہلاک بھارتی فوجیوں کے حوالے سے بیانات دیئے تھے
منگل 4 اکتوبر 2016 18:51
ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 اکتوبر- 2016ء) اوڑی حملے اور پاکستانی فنکاروں پر پابندی لگانے کے خلاف بات کرنے پر بولی وڈ کے معروف اداکار اوم پوری کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
(جاری ہے)
اوم پوری نے ایک لائیو ٹی وی شو کے دوران اوڑی حملے میں ہلاک ہونے والے بھارتی فوجیوں کے حوالے سے بیانات دیئے تھے، جس کے بعد سنگھرش نامی ایک تنظیم نے ممبئی کے اندھیری پولیس سٹیشن میں اوم پوری کے خلاف مقدمہ درج کروایا۔
رپورٹ کے مطابق ایک شو کے دوران اوم پوری کا کہنا تھا کہ فوجیوں سے کس نے کہا تھا کہ وہ آرمی میں جائیں؟ کس نے ان سے کہا تھا کہ اسلحہ اٹھائیں؟اوم پوری کا کہنا تھا کہ جب حکومت کوئی ایکشن لے تو ہم سب کو خاموش رہنا چاہیے، میں 6 مرتبہ پاکستان کا دورہ کرچکا ہوں، مجھے وہاں سے ہمیشہ پیار ہی ملا ہے، اگر پاکستانی اداکار بھارت میں کام چھوڑ کر چلے جائیں تو بھارت کا بھی نقصان ہوگا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد ایران نے مدد طلب کی تھی، امریکا کا دعوی
-
190 ملین پائونڈ ریفرنس:میڈیا عدالتی کارروائی شفاف طریقے سے رپورٹ کرے،اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکمنامہ جاری کر دیا
-
آئندہ ماہ 14 سے 19 جون تک مناسک حج ادا کیے جائیں گے
-
صدر ابراہیم رئیسی کی تدفین جمعرات کو مشہد میں ہوگی ،ایرانی سرکاری ٹی وی
-
نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری؛ فرانس نے عالمی عدالت کی حمایت کردی
-
امریکی صدرنے اسرائیلی رہنماؤں کے خلاف گرفتاری کے وارنٹ کے لیے آئی سی سی کی درخواست کو سختی سے رد کردیا
-
ابراہیم رئیسی کی تدفین جمعرات کی شام مشہد میں کی جائے گی،بدھ کو جسد خاکی کو خراسان لیجایا جائے گا
-
سعودی عرب کیساتھ حتمی معاہدے تک پہنچنے کے قریب ہیں،امریکا
-
ایرانی صدر کا ہیلی کاپٹر گرانے میں ہمارا کوئی کردار نہیں، امریکی وزیر دفاع
-
نیدرلینڈز میں دھوپ سے بچنے کیلئے مفت سن اسکرین کی مشینیں نصب
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے تابوت کی تصاویر سامنے آ گئیں
-
امریکی اداکار کی اہلیہ اسرائیل کے خلاف ثبوت عالمی عدالت انصاف میں لے آئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.