پریانکا چوپڑا کی مشہور امریکی ٹی وی سیریز کوانٹیکو میں جاندار اداکاری

جمعرات 6 اکتوبر 2016 14:14

پریانکا چوپڑا کی مشہور امریکی ٹی وی سیریز کوانٹیکو میں جاندار اداکاری
نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 اکتوبر۔2016ء) ڈاؤن ٹاؤن مین ہیٹن میں ایک نقاب پوش مسلح شخص پریانکا چوپڑا کو بندوق کی نوک پر لئے جا رہا تھا اور اداکارہ کی کلائیاں بھی زخمی تھیں جبکہ ان کے چہرے سے خوف اور ڈر بھی واضح طور پر دیکھا جا سکتا تھا۔

(جاری ہے)

اس حالت میں ان کی تصاویر جب سوشل میڈیا پر آئیں تو سب ہی چونک اٹھے تاہم کچھ ہی دیر بعد اصل حقیقت بھی سامنے آ گئی جس نے سارا تجسس ہی ختم کردیا۔

درحقیقت اداکارہ کسی نقاب پوش کے ہتھے نہیں چڑھی تھیں بلکہ وہ مشہور امریکی ٹی وی سیریز کوانٹیکو کی شوٹنگ میں مصروف تھیں۔ اس سیریز کے ایک منظر میں نقاب پوش شخص اسلحے کے زور پر اداکارہ کو یرغمال بنا لیتا ہے اور انہیں ایک جانب لے کر جانا ہوتا ہے اور وہ اسی منظر کی شوٹنگ میں مصروف تھیں۔
وقت اشاعت : 06/10/2016 - 14:14:45

Rlated Stars :