برطانوی گلوکارہ ایلن فرانس میں شامی اور افغان مہاجرین کی حالت زار دیکھ کر زاروقطار رو پڑیں

جمعرات 13 اکتوبر 2016 16:30

برطانوی گلوکارہ ایلن فرانس میں شامی اور افغان مہاجرین کی حالت زار دیکھ کر زاروقطار رو پڑیں
لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2016ء) برطانوی گلوکارہ للی ایلن فرانس میں شامی اور افغان مہاجرین کی حالت زار دیکھ کر زار و قطار رو پڑیں۔ جمعرات کو ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق گلوکارہ نے شمالی فرانس کے علاقہ کیلیاس میں عارضی مہاجر کیمپ کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

برطانیہ میں داخلہ کے خواہشمند افغانی و شامی مہاجرین کی مشکلات اور مسائل سننے کے دوران ان کی آنکھوں میں آنسو آگئے اور وہ رو پڑیں۔

انہوں نے مہاجرین کے بحران سے نپٹنے کے بارے میں برطانوی حکومت کے رویہ پر کہاکہ میں برطانوی حکومت کی طرف سے معافی مانگتی ہوں ۔ ایلن کو13 سالہ افغانی نے بتایا کہ وہ برطانیہ میں موجود اپنے والد کے پاس جانا چاہتا ہے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ فرانس کی حکومت اس عارضی کیمپ کو چند روز میں مسمار کرنے والی ہے اور اس کیمپ میں مقیم مہاجرین کو فرانس سے چلے جانے کیلئے ایک ہفتہ کا وقت دیا گیا ہے ۔
وقت اشاعت : 13/10/2016 - 16:30:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :