معروف گلوکار استاد نصرت فتح علی خان کی 68 ویں سالگرہ منائی گئی

جمعرات 13 اکتوبر 2016 19:47

معروف گلوکار استاد نصرت فتح علی خان کی 68 ویں سالگرہ منائی گئی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2016ء) معروف گلوکار استاد نصرت فتح علی خان کی 68 ویں سالگرہ جمعرات کو منائی گئی جنہیں شہنشاہ قوالی بھی قرار دیا جاتا ہے۔ وہ 13 اکتوبر 1948ء کو فیصل آباد میں پیدا ہوئے اور اپنے کیریئر کا آغاز قوالی سے کیا جسے انہوں نے ایک منفرد رنگ دیا اور ان کی قوالیاں بڑی مشہور ہوئیں۔

(جاری ہے)

ان کی قوالیاں اور گیت آج بھی بڑے مشہور ہیں اور وہ اپنے مداحوں اور نوجوانوں میں مقبول ہیں۔ ان کے معروف گیتوں میں ’’کنا سوہناں تینوں‘ پیا رے پیا رے‘ غم ہے یا خوشی‘ دم مست قلندر اور دیگر‘‘ مشہور گیت شامل ہیں۔ حکومت نے انہیں موسیقی کے شعبہ میں شاندار کارکردگی پر تمغہ ء حسن کارکردگی عطاء کیا۔ وہ 16 اگست 1997ء کو کینسر کے باعث انتقال کر گئے تھے۔

وقت اشاعت : 13/10/2016 - 19:47:05