حد سے زیادہ ٹی وی دیکھنے سے نوجوانوں میں منفی جذبات پروان چڑھ سکتے ہیں٬تحقیق

اتوار 16 اکتوبر 2016 14:20

حد سے زیادہ ٹی وی دیکھنے سے نوجوانوں میں منفی جذبات پروان چڑھ سکتے ہیں٬تحقیق

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2016ء) حد سے زیادہ ٹی وی دیکھنے سے نوجوانوں میں منفی جذبات پروان چڑھ سکتے ہیں۔امریکی میڈیا کے مطابق یہ بات یونیورسٹی آف مانٹریال کے سکول آف سائیکوسٹیڈیزکی ایک حالیہ تحقیق میں کہی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اس تحقیق کے نتائج میں بتایا گیاہے کہ وہ نوجوان جو حد سے زیادہ ٹی وی دیکھ رہے ہیں ان میں سماجی سرگرمیوں سے بیزاری٬ منفی اورجارحانہ رویے اپنانے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں علاوہ ازیں یہ نوجوان سماجی تنہائی کا شکاربھی ہوسکتے ہیں۔

اس تحقیق میں 13سال کی عمر کے نوجوانوں کو شامل کیا گیا تھا۔تحقیق میں کہا گیا ہے کہ 13سال کی عمر میں انسانی دماغ میں تبدیلیاں واقع ہونا شروع ہوجاتی ہے تاہم ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ منفی اورجارحانہ رویوں کی وجہ کیاہے اور اس بارے میں مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔نتائج کے مطابق ایسے نوجوان جو حد سے زیادہ ٹی وی دیکھ رہے تھے ان میں علیحدہ اورالگ تھلگ رہنے کیلئے پسندیدگی پائی گئی ۔

وقت اشاعت : 16/10/2016 - 14:20:07