حد سے زیادہ ٹی وی دیکھنے سے نوجوانوں میں منفی جذبات پروان چڑھ سکتے ہیں٬تحقیق
اتوار 16 اکتوبر 2016 14:20
واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2016ء) حد سے زیادہ ٹی وی دیکھنے سے نوجوانوں میں منفی جذبات پروان چڑھ سکتے ہیں۔امریکی میڈیا کے مطابق یہ بات یونیورسٹی آف مانٹریال کے سکول آف سائیکوسٹیڈیزکی ایک حالیہ تحقیق میں کہی گئی ہے۔
(جاری ہے)
اس تحقیق کے نتائج میں بتایا گیاہے کہ وہ نوجوان جو حد سے زیادہ ٹی وی دیکھ رہے ہیں ان میں سماجی سرگرمیوں سے بیزاری٬ منفی اورجارحانہ رویے اپنانے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں علاوہ ازیں یہ نوجوان سماجی تنہائی کا شکاربھی ہوسکتے ہیں۔
اس تحقیق میں 13سال کی عمر کے نوجوانوں کو شامل کیا گیا تھا۔تحقیق میں کہا گیا ہے کہ 13سال کی عمر میں انسانی دماغ میں تبدیلیاں واقع ہونا شروع ہوجاتی ہے تاہم ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ منفی اورجارحانہ رویوں کی وجہ کیاہے اور اس بارے میں مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔نتائج کے مطابق ایسے نوجوان جو حد سے زیادہ ٹی وی دیکھ رہے تھے ان میں علیحدہ اورالگ تھلگ رہنے کیلئے پسندیدگی پائی گئی ۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
ایشویا رائے زخمی بازو کے باوجود ووٹ کاسٹ کرنے پہنچ گئیں
-
عالیہ بھٹ 100سال تک اداکاری کرنے کی خواہشمند
-
لوگ مجھے انوشکا شرما کی ہمشکل قرار دیتے ہیں، کرن ملک
-
اداکارہ عائزہ خان کے میک اپ نہ کرنے کے دعوے پر مداح حیران
-
رستم زماں گاما پہلوان کا یوم پیدائش 22 مئی کو منایا جائے گا
-
ہدائتکار نوید رضا نے ’’ٹائیگر بابا‘‘ کی تکمیل کے بعد،’’گاڈ فادر‘‘ کو ری شیڈول کردیا
-
لائبہ خان کا معصومانہ انداز مداحوں کی توجہ کا مرکز
-
شوہرنے پہلی ملاقات میں ہی مجھ سے شادی کا فیصلہ کرلیا تھا ، اشنا شاہ
-
سعودی عرب میں سوئمنگ سوٹ کی نمائش پربلال قریشی برہم
-
پشتو گلوکارہ گل پانڑہ کے گھر میں زبردستی گھسنے کی کوشش کرنیوالا شخص گرفتار
-
بھارتی اداکارہ یامی گوتم کے ہاں بیٹے کی پیدائش
-
نصیر الدین شاہ نے پاکستانی فلم ’خدا کے لئے‘ کو ایک اہم فلم قرار دیدیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.