ہالی ووڈ‘ اداکار بریڈ پٹ اور انجلینا جولی کا گھر فروخت کردیا گیا

اتوار 30 اکتوبر 2016 13:20

نیو اورلینز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 اکتوبر2016ء) ہالی ووڈ کی مشہور جوڑی انجلیناجولی اور بریڈ پٹ کے تعلقات کشیدہ ہونے کے بعد اب امریکی شہر نیو اورلینز میں واقع ان کا گھر فروخت کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

لینڈ ریکارڈ ز ڈویڑن میں فائل کی گئی دستاویزات کے مطابق انجلینا جولی اور بریڈ پٹ کا گھر 4 اعشاریہ 9 ملین امریکی ڈالر میں فروخت کردیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق انجلینا جولی اور بریڈ پٹ نی5بیڈ رومز پر مشتمل یہ گھر 2007میں3 اعشاریہ 5ملین ڈالر میں خریدا تھا۔واضح رہے کہ بریڈ پٹ اور انجلینا جولی نے گزشتہ ماہ علیحدگی کا اعلان کیا تھا جبکہ انجلینا کی جانب سے بریڈ پٹ پر بچے پر تشدد کیے جانے والے الزامات کی تحقیقات بھی جاری ہیں۔

وقت اشاعت : 30/10/2016 - 13:20:48