تھیٹر میں ہونے والے رقص کی سمجھ نہیں آتی ‘ کوریوگرافر جانو

اتوار 30 اکتوبر 2016 13:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 اکتوبر2016ء) کوریوگرافر ذیشان علی جانو نے کہا ہے کہ آج کل تھیٹر میں ہونے والے رقص کی سمجھ نہیں آتی یہ کوئی بے ہنگم سی چیز ہے جسے کوئی نام نہیں دیا جا سکتا۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹر ویومیں ذیشان جانونے کہا کہ جس طرح پاکستان میں دیگر شعبہ جات کی طرف فن رقص کا بھی زوال پذیر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کتھک رقص کی بہترین قسم ہے لیکن اب یہ فن روبہ زوال ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں پاکستانی فلموں میں بھی خوبصورت رقص ہوتا تھا لیکن اب فلموں میں جو رقص ہو رہا ہے وہ رقص کے نام پر ایک دھبہ ہے۔ انہوںنے کہا کہ آج کل کے رقص کی سمجھ نہیں آتی یہ کوئی بے ہنگم سی چیز ہے جسے کوئی نام نہیں دیا جاسکتا۔

وقت اشاعت : 30/10/2016 - 13:20:49