اداکاری سے بہت محظوظ ٬پروڈکشن کے شعبے میں آسکتی ہوں ٬سوناکشی سنہا

شادی کوئی بچوں کا کھیل نہیں اس کیلئے اپنا کیریئر دائو پر لگانا پڑتا ہے ٬ ابھی اس کھیل سے دور ہی رہنا چاہتی ہوں٬انٹرویو

اتوار 6 نومبر 2016 13:50

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 نومبر2016ء) بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ سوناکشی سنہا نے کہا ہے کہ اداکاری سے بہت محظوظ ہوتی ہوں ٬پروڈکشن کے شعبے میں آسکتی ہوں مگر فی الحال تمام تر توجہ اپنی اداکاری پر مرکوز ہے ٬ شادی کوئی بچوں کا کھیل نہیں ٬اس کیلئے اپنا کیریئر دائو پر لگانا پڑتا ہے ٬ ابھی اس کھیل سے دور ہی رہنا چاہتی ہوں۔

(جاری ہے)

بھارتیجریدے کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پروڈکشن کے شعبے میں آسکتی ہوں لیکن فی الحال میری تمام تر توجہ اداکاری کی طرف مبذول ہے ٬ انہوں نے کہاکہ میرا اپنا خا ندانی پروڈکشن ہائوس بھی ہے مگر اداکاری ایسا کام ہے جس سے محظوظ ہوتی ہوںاور مجھے اس کام پر وقت کے ساتھ ساتھ مہارت حاصل ہوئی ہے۔

سوناکشی نے بتایا کہ رواں سال ان کی فلمی مصروفیات زیادہ ہیں ٬ اس لئے آج کل میڈیا پر کم نظر آتی ہوں۔ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ شادی کوئی بچوں کا کھیل نہیں ٬ اس کیلئے اپنا کیریئر دائو پر لگانا پڑتا ہے ٬ اس لئے ابھی اس کھیل سے دور ہی رہوں گی ۔تاہم جب شادی کروں گی تو چھپ چھپا کر نہیں سب کے سامنے کروں گی۔
وقت اشاعت : 06/11/2016 - 13:50:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :