ہالی ووڈ اداکاررابرٹ وان انتقال کرگئے

ہفتہ 12 نومبر 2016 14:00

ہالی ووڈ اداکاررابرٹ وان انتقال کرگئے
لاس اینجلس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2016ء) ہالی ووڈ اداکاررابرٹ وان انتقال کرگئے۔امریکی میڈیا کے مطابق ’’دی مین فرام انکل‘‘ سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار رابرٹ وان گزشتہ روز 83برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

(جاری ہے)

وہ خون کے سرطان میں مبتلاء تھے۔ان کے منیجر نے میڈیا کو بتایا کہ اداکار اپنے گھر میں انتقال کرگئے اور ان کی آخری رسومات کا اعلان جلد ہوگا۔

وقت اشاعت : 12/11/2016 - 14:00:50