اداکار وحید مراد کی فلموں کے میلے کا آغاز 20 دسمبر سے ہو گا

اتوار 13 نومبر 2016 14:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 نومبر2016ء)پاکستان کے ممتاز فلمی اداکار وحید مراد کی فلموں کا میلہ لگایا جائے گا جس کے لئے ان دنوں تیاریاں مکمل کی جا رہی ہیں۔ اس میلے کا آغاز20 دسمبر سے ہو گا۔ اطلاعات کے مطابق وحیدی کلب کے زیر اہتمام وحید مراد مرحوم کی ہٹ فلموں کی نمائش کریں گے جسے میلے کا نام دیا گیا۔

(جاری ہے)

یہ میلہ مقامی سینما گھرمیں ہوگا جس میں شوبز اور فلم ٹی وی سٹیج سے تعلق رکھنے والے خواتین و حضرات شریک ہوں گے جبکہ اس میلے کا آغاز بیس دسمبر سے ہو گا۔

فلموں کے انتخاب کے لئے ان دنوں فلم ڈسٹری بیوٹرز سے بات چیت چل رہی ہے جبکہ میلے کے آخری روز ایک تقریب کا انعقاد بھی کیا جائے گا جس میں معروف گلوکار وحید مراد مرحوم کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ یہ میلہ ایک یونیورسٹی کے تعاون سے کیا جائے گا۔
وقت اشاعت : 13/11/2016 - 14:40:55