کترینا کے بعد امرتافلمسازوں کیلئے لکی چارم

منگل 14 اکتوبر 2008 03:43

ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 14اکتوبر 2008 ء) امرتا کو زید خان بھی اپنے لیے لکی چارم مانتے ہیں۔کترینا کیف کئی فلمسازوں کے لیے’لکی چارم‘ تو ہیں ہی اب اداکارہ امرتا راو? بھی کئی اداکاروں کے لیے’لکی چارم‘ بن گئی ہیں۔

(جاری ہے)

حال ہی میں اداکار سریش تلپڑے نے قبول کیا کہ فلم ’ ویلکم ٹو سجن پور‘ باکس آفس پر کامیاب ہوئی اور وہ اس کا سہرہ امرتا کے سر باندھتے ہیں۔ تپلڑے نے اس کا جواز بھی دیا کہ فلم ’اقبال‘ کے بعد ہر فلم میں انہوں نے بہترین اداکاری کی لیکن وہ کامیاب نہیں ہوئے۔ویسے امرتا کو زید خان بھی اپنے لیے لکی چارم مانتے ہیں کیونکہ ان کی فلم ’میں ہوں نا‘ میں ان کی جوڑی کامیاب ہوئی تھی اس کے بعد سے ان کی کوئی بھی فلم ہٹ نہیں ہوئی۔

وقت اشاعت : 14/10/2008 - 03:43:07

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :