دکھ سہنے کا سلیقہ آگیا ، عالیہ بھٹ

پیر 21 نومبر 2016 14:13

دکھ سہنے کا سلیقہ آگیا ، عالیہ بھٹ
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2016ء) بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے کہا ہے کہ ان کو دل ٹوٹنے سے ہونے والے دکھ کو سہنے کا سلیقہ آگیا ہے۔

(جاری ہے)

اداکارہ عالیہ بھٹ نے ایک انٹرویو میںکہا ہے کہ ان کو دل ٹوٹنے سے ہونے والے دکھ کو سہنے کا سلیقہ اب آگیا ہے،وہ پہلے ایسے حالات میں روتیں اور اپنے دوستوں کو فون کردیتیں تھی لیکن اب ان کی سوچ پختہ ہو گئی ہے اور وہ اسی پختگی کے ساتھ دکھ کو برداشت کرنا سیکھ گئی ہیں ۔اس لئے وہ غم غلط کرنے کے لئے چھٹیاں گذارنے جائیں گی اور اپنے کام پر اپنی توجہ مرکوز رکھیں گی تا کہ پر سکون رہوں اور جو ہوا وہ بھول جائوں۔

وقت اشاعت : 21/11/2016 - 14:13:47

Rlated Stars :