خانپور،گلوکار اجمل ساجد کا بیٹا ٹریفک حادثے میں جاں بحق

جمعہ 25 نومبر 2016 21:49

خانپور،گلوکار اجمل ساجد کا بیٹا ٹریفک حادثے میں جاں بحق

ْخانپور۔25 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 نومبر2016ء) سرائیکی گلوکار اجمل ساجد کا بیٹا ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گیا۔ تفصیل کے مطابق سرائیکی گلوکار اجمل ساجد کا نو عمر بیٹا ثقلین اجمل جو کہ گورنمنٹ سیکنڈری سکول مراد پور میں نویں جماعت کا طالبعلم تھا۔

(جاری ہے)

چھٹی کے بعد موٹر سائیکل پر سوار ہو کر اپنے گھر جندو پیر کمال جارہا تھا کہ اچانک سامنے سے آنے والے سائیکل سے ٹکرا کر سڑک پر جاگرا۔ سر میں شدید چوٹ آنے سے ثقلین اجمل موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ نو عمر طالبعلم کی حادثاتی ہلاکت پر علاقہ میں سوگ کی کیفیت طاری ہے۔

وقت اشاعت : 25/11/2016 - 21:49:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :