فلموں میں نسوانی کرداروں کو اب اہمیت دی جا رہی ہے،مادھوری ڈکشٹ

اتوار 27 نومبر 2016 13:40

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 نومبر2016ء) بالی ووڈ کی معروف اداکار ہ مادھوری ڈکشٹ نے کہا ہے کہفلموں میں نسوانی کرداروں کو اب اہمیت دی جا رہی ہے۔بھارتی جریدے کودیئے گئے ایک انٹرویو میں مادھور ی نے کہاکہ بڑے پردے پر نسوانی فنکاروں کو، کرداروں کو اور بھی مضبوط ہوتے دیکھ ہوئے انہیں بہت خوشی محسوس ہو رہی ہی\انہوں نے کہا کہ آج کے وقت میں فلموں میں نسوانی کرداروں کو بھی اہمیت دی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

نیرجااس کی ایک بہترین مثال ہے جہاں سونم کپور نے سینکڑوں لوگوں کی جان بچانے والی ایئرہوسٹن کا کردار نبھایا۔اس کے ساتا ڑتا پنجابیں عالیہ بھٹ کا کردار بھی ایک اور مثال ہے۔انہوں نے کہا اڑتا پنجاب فلم خواتین پرمبنی نہیں تھی لیکن اس میں دکھائے گئے خواتین کے کردار کافی اہم اور مضبوط ہیں۔ اب فلم دنیا میں خواتین محض خوبصورتی کی مورتی نہیں رہ گئی ہیں۔ مادھوری کا کہنا ہے کہ کم فلمیں کرنا ان کا ذاتی فیصلہ رہا ہے، کیونکہ انہیں اپنے دونوں بیٹوں ارن اور ریان کی دیکھ بھال کرنی تھی۔
وقت اشاعت : 27/11/2016 - 13:40:16