سلمان کو’’دنگل‘‘ دکھانے کے لیے بے چین ہوں، عامر خان

عامرخان اپنی نئی آنے والی فلم ’’دنگل‘‘ میں پہلوان کا کردار میں نظر آئینگے

منگل 29 نومبر 2016 16:29

سلمان کو’’دنگل‘‘ دکھانے کے لیے بے چین ہوں، عامر خان
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 نومبر2016ء) بالی ووڈ کے مسٹرپرفیکشنسٹ عامر خان اپنی فلموں کی پروموشن سوشل میڈیا سمیت دیگر پلیٹ گارم پرکرتے نظر آتے ہیں جب کہ دوسرے اداکاروں کی فلموں کی پروموشن بھی وہ خوب کرتے ہیں لیکن اب ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنی نئی آنیوالی فلم ‘‘دنگل’’ کو سلمان خان کو دکھانے کے لیے بہت بے چین ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارعامرخان کا کہنا ہے کہ مجھے یقین ہے کہ سلمان میری نئی آنے والی فلم ‘‘دنگل’’ کی تشہیر کرکے خوشی محسوس کریں گے جب کہ مجھے بھی اداکارکی فلمیں پروموٹ کرنا پسند ہے لیکن میں اپنی فلم ‘‘دنگل’’ کو سلمان خان کو دکھانے کے لیے بہت بے چین ہوں۔

فلم نگری میں یہ افواہیں گردش کررہی تھیں کہ وہ سلمان خان کے شو بگ باس میں اپنی فلم کو پروموٹ کریں گے لیکن مداحوں کے لیے بری خبریہ ہے کہ اداکارعامرخان نے صاف کہہ دیا ہے کہ وہ اپنی فلم کی پروموشن کسی بھی قسم کے ٹی وی شو پر نہیں کریں گے۔واضح رہے کہ بالی ووڈ اسٹار عامرخان اپنی نئی آنے والی فلم ’’دنگل‘‘ میں پہلوان کا کردار میں نظر آئینگے جب کہ فلم اگلے ماہ دسمبرکو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔۔
وقت اشاعت : 29/11/2016 - 16:29:37

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :