\"قرض \"میں صرف ہمیش ریشمیا کی جاندار اداکاری

جمعرات 30 اکتوبر 2008 11:34

ممبئی ہدایتکار ستیش کھوشک کی فلم \" قرض\" 1980 ء میں پیش کی گئی فلم قرض کاری میک ہے پہلے اسے سبھاش گھائی نے بنایا تھا ۔اس فلم کا مرکزی خیال انہوں نے فلم \"دی رین کارنیشن آف پیٹر پراؤڈ \"سے لیا تھا ،قرض ایک تفریح فلم ہے ۔اس میں دوسرے جنم کے بعد انتقام کو موضوع بنایا گیا ہے ۔یہ بھوشن کمار اور روشن کمار کی مشترکہ پروڈکشن ہے ۔فلم کی نمایاں کاسٹ میں بھارتی گلوکار ہمیش ریشمیا ،ارمیلہ متونڈکر، شویتا کمار ،ڈینو موریا ،راج ببر اور دیگر فنکار بھی شامل ہیں ۔

فلم میں محبت ،نفرت اور سنسنی خیزی کو دکھایا گیا ہے اس کی کہانی ایک راک اسٹار مونٹی سے شروع ہوتی ہے ۔مونٹی ایک گلوکار ہے جس کا تعلق جنوبی افریقہ سے ہوتا ہے ۔ٹینا ایک رقاصہ ہیں جو مونٹی سے محبت کرنے لگتی ہیں اس کے نزدیک مونٹی ہی اس کی قل کائنات ہے ۔

(جاری ہے)

مونٹی ایک دن گنگنا رہا تھا تو اسے پچھلے جنم کی یادیں تنگ کر نے لگتی ہیں ۔اس کے دماغ میں ایک حویلی ،مندر اور ایک خوبصورت لڑکی کے عکس دکھائی دیتے ہیں اور اس کے بعد وہ بے ہوش ہوکر زمین پر گر جاتا ہے۔

اس کے دماغ میں بار بار ایک حویلی کا عکس آتارہتا ہے ۔وہ حویلی کا پتہ لگاتا ہے تو اسے معلوم ہوتا ہے کہ وہ حویلی روی ورما (ڈینو موریا) کی ہے جس کی ایک حادثے میں موت ہوجاتی ہے اور اس کے سوگواروں میں اسکی ماں اور ایک بہن ہے جو روی کی موت کے بعد سے ہی لا پتہ ہے ۔اچانک ایک دن اسے سب کچھ یاد آجاتا ہے ۔اسے یاد آتا ہے کہ روی ورما کوئی اور نہیں بلکہ وہ خود تھا ۔

اسے یاد آتا ہے کہ پچھلے جنم میں اس نے ایک لڑکی کامینی سے شادی کی تھی ۔مونٹی کامینی کا پتہ لگاتا ہے ،کامینی عمر میں واضح فرق ہونے کے باوجود بھی مونٹی میں دلچسپی لینے لگ جاتی ہیں ۔مونٹی اس دوران روی کی موت کا سراغ لگاتا ہے ،ا س دوران اسے پتہ چلتا ہے کہ روی کو کسی اور نے نہیں بلکہ کامینی اور سر جوڑا نے مل کر قتل کیا تھا ۔اس کے بعد مونٹی کی ذندگی کا مقصد روی کے ادھورے کاموں کو پورا کرنا ہوتا ہے ۔

گلوکار ہمیش ریشمیا کا فلم میں مرکزی کردار ہے ۔انہوں نے بہترین اداکاری کی ہے اور انہیں کرد ار سے انصاف کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے جس کے لئے وہ وزن میں بھی خاصی کمی لائے ہیں۔ارمیلہ متونڈکر کی اداکاری لاجواب ہے اور فلم کے شروع اور آخر کے مناظر میں وہ غضب ڈھاتی ہیں ۔ہمیش اور ارمیلا نے ڈائیلاگ کی ادائیگی بہترین طریقے سے کی ہے تاہم شویتا کمار کا کردار جاندار نہیں ہے ۔

ڈینو موریا اپنا سکہ جمانے میں ناکام رہے ہیں ۔گلشن گروور کا بھی فلم میں ضائع کیا گیا ہے۔ روہنی ہتنگادی کا بہن کا کردار اچھاہے ۔بختیارا رانی نے اچھی اداکاری کی ہے ۔ہیمانی شیو پوری مناسب رہے ہیں ،منوج سونی کی سینما ٹو گرافی لاجواب ہے ۔تمام مناظر کی عکس بندی موقع کی مناسبت سے کی گئی ہے ۔فلم کی موسیقی کانوں میں رس گھولتی ہیں اور اس کا گانا \"ایک حسینا تھی\" کی موسیقی زبر دست ہے ۔پرانے فلم کے کئی مناظر اس فلم میں نظر انداز کئے گئے ہیں جو فلم کا سب سے بڑا ڈرا بیک ہے ۔اس ہفتے باکس آفس پر بہت کم فلمیں کامیاب رہیں ہیں ۔اس فلم کے بارے میں یہ ہے کہ یہ فلم میوزک کی وجہ سے اچھا بزنس کر سکتی ہے ۔
وقت اشاعت : 30/10/2008 - 11:34:22

Rlated Stars :