\"قرض \"میں صرف ہمیش ریشمیا کی جاندار اداکاری
جمعرات 30 اکتوبر 2008 11:34
(جاری ہے)
مونٹی ایک دن گنگنا رہا تھا تو اسے پچھلے جنم کی یادیں تنگ کر نے لگتی ہیں ۔اس کے دماغ میں ایک حویلی ،مندر اور ایک خوبصورت لڑکی کے عکس دکھائی دیتے ہیں اور اس کے بعد وہ بے ہوش ہوکر زمین پر گر جاتا ہے۔
اس کے دماغ میں بار بار ایک حویلی کا عکس آتارہتا ہے ۔وہ حویلی کا پتہ لگاتا ہے تو اسے معلوم ہوتا ہے کہ وہ حویلی روی ورما (ڈینو موریا) کی ہے جس کی ایک حادثے میں موت ہوجاتی ہے اور اس کے سوگواروں میں اسکی ماں اور ایک بہن ہے جو روی کی موت کے بعد سے ہی لا پتہ ہے ۔اچانک ایک دن اسے سب کچھ یاد آجاتا ہے ۔اسے یاد آتا ہے کہ روی ورما کوئی اور نہیں بلکہ وہ خود تھا ۔اسے یاد آتا ہے کہ پچھلے جنم میں اس نے ایک لڑکی کامینی سے شادی کی تھی ۔مونٹی کامینی کا پتہ لگاتا ہے ،کامینی عمر میں واضح فرق ہونے کے باوجود بھی مونٹی میں دلچسپی لینے لگ جاتی ہیں ۔مونٹی اس دوران روی کی موت کا سراغ لگاتا ہے ،ا س دوران اسے پتہ چلتا ہے کہ روی کو کسی اور نے نہیں بلکہ کامینی اور سر جوڑا نے مل کر قتل کیا تھا ۔اس کے بعد مونٹی کی ذندگی کا مقصد روی کے ادھورے کاموں کو پورا کرنا ہوتا ہے ۔ گلوکار ہمیش ریشمیا کا فلم میں مرکزی کردار ہے ۔انہوں نے بہترین اداکاری کی ہے اور انہیں کرد ار سے انصاف کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے جس کے لئے وہ وزن میں بھی خاصی کمی لائے ہیں۔ارمیلہ متونڈکر کی اداکاری لاجواب ہے اور فلم کے شروع اور آخر کے مناظر میں وہ غضب ڈھاتی ہیں ۔ہمیش اور ارمیلا نے ڈائیلاگ کی ادائیگی بہترین طریقے سے کی ہے تاہم شویتا کمار کا کردار جاندار نہیں ہے ۔ڈینو موریا اپنا سکہ جمانے میں ناکام رہے ہیں ۔گلشن گروور کا بھی فلم میں ضائع کیا گیا ہے۔ روہنی ہتنگادی کا بہن کا کردار اچھاہے ۔بختیارا رانی نے اچھی اداکاری کی ہے ۔ہیمانی شیو پوری مناسب رہے ہیں ،منوج سونی کی سینما ٹو گرافی لاجواب ہے ۔تمام مناظر کی عکس بندی موقع کی مناسبت سے کی گئی ہے ۔فلم کی موسیقی کانوں میں رس گھولتی ہیں اور اس کا گانا \"ایک حسینا تھی\" کی موسیقی زبر دست ہے ۔پرانے فلم کے کئی مناظر اس فلم میں نظر انداز کئے گئے ہیں جو فلم کا سب سے بڑا ڈرا بیک ہے ۔اس ہفتے باکس آفس پر بہت کم فلمیں کامیاب رہیں ہیں ۔اس فلم کے بارے میں یہ ہے کہ یہ فلم میوزک کی وجہ سے اچھا بزنس کر سکتی ہے ۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
مومنہ میری ریڈ لائن ، شادی سے پیچھے نہیں ہٹا تو میرے خلاف ایف آئی آر درج کروا دی گئی، حمزہ حبیب
-
نادیہ خان کی ٹیلی فلم میں اوور ایکٹنگ پر سوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید
-
فضا علی کی کمار سانو کے کنسرٹ سے وائرل ہونیوالی ویڈیوز پر صارفین کی تنقید
-
ادا کار طلعت حسین کی برسی منگل کو منائی گئی
-
شکیرا کے فیفا ورلڈ کپ گانے کی ویڈیو جاری
-
بین الاقوامی شہرت یافتہ فیشن ڈیزائنر، اسٹائلسٹ اور فیشن آئیکون آمنہ انعام نے مصر میں فیشن ویک کرنے کا اعلان کردیا
-
مستقبل میں اداکار بلال عباس خان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش رکھتی ہیں، حیا خان
-
اے آئی سے تیار جعلی شواہد نے کورین اداکار کا کیریئر تباہ کر دیا
-
فلم اینیمل میں گونگے ولن کا کردار ادا کرنا خاصا مشکل لگا ، بوبی دیول
-
میرا وعدہ ہے، میں خفیہ شادی نہیں کروں گی‘کنگنا رناوت
-
بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت نے شادی سے متعلق خبروں پر خاموشی توڑ دی
-
اداکارہ مومنہ اقبال نے ثاقب چدھڑ کیخلاف اندراج مقدمہ کیلئے درخواست جمع کرا دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.