یش راج فلمز کا راج کپور کے نواسہ آدر جین کو بالی ووڈ میں متعارف کرانے کا اعلان

جمعہ 2 دسمبر 2016 13:18

یش راج فلمز کا راج کپور کے نواسہ آدر جین کو بالی ووڈ میں متعارف کرانے کا اعلان
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 دسمبر2016ء) بالی ووڈ کے لیجنڈ راج کپور کے نواسے آدر جین بھی سلور سکرین پر جلوہ گر ہونے کو تیار، یش راج فلمز نے اپنی فلم کے ذریعے لانچ کرنے کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

آدر جین راج کپور کی بیٹی رائما کے بیٹے ہیں اور ان کے بڑے بھائی ارمان جین کو چند ماہ قبل ان کے بہنوبی سیف علی خان نے اپنی فلم ’’لیکر ہم دیوانہ دل‘‘ کے ذریعے بالی وڈ میں متعارف کرایا تھا۔ آدر جین کرینہ کپور اور کرشمہ کپور کے کزن ہیں۔ آدر نے تھیٹر اور فلم کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد بطور ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر بالی وڈ میں قدم رکھا اور وہ مختلف ڈائریکٹرز کو اسسٹ کر چکے ہیں۔

وقت اشاعت : 02/12/2016 - 13:18:52