سونم کپور جانب سے خود کو بچپن میں جنسی حراساں کیے جانے کا انکشاف

muhammad ali محمد علی بدھ 14 دسمبر 2016 21:25

سونم کپور  جانب سے خود کو بچپن میں جنسی حراساں کیے جانے کا انکشاف

ممبئی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14دسمبر2016ء) سونم کپور نے خود کو بچپن میں جنسی حراساں کیے جانے کا انکشاف کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق معروف بھارتی اداکارہ سونم کپور نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں بچپن میں جنیس طور پر حراساں کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

بچپن میں ان کیساتھ ایک شخص نے چھیڑ چھاڑ کی تھی جو کے ان کیلئے بہت تکلیف دہ تھا۔ تاہم سونم نے خود کیساتھ ایسی گری ہوئی حرکت کرنے والے شخص سے متعلق کچھ نہیں بتایا۔ ٹی وی پروگرام کے دوران یہ بات بتاتے ہوئے سونم کپور کافی جذباتی بھی ہو گئیں۔

وقت اشاعت : 14/12/2016 - 21:25:40

Rlated Stars :