آئندہ سال بھی پشتوفلموں کیلئے بہتر کام کرینگے، شاہد خان،اربازخان،جہانگیر خان کا عزم

بدھ 21 دسمبر 2016 18:28

آئندہ سال بھی پشتوفلموں کیلئے بہتر کام کرینگے، شاہد خان،اربازخان،جہانگیر خان کا عزم
لاہور۔21 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 دسمبر2016ء)پشتو فلموں کے تین بڑے اداکار شاہد خان‘ارباز خان اور جہانگیر خان نے کہا ہے کہ 2016ء کی طرح ہم2017ء میں بھی پشتوفلموں کیلئے بہتر کام کرینگے۔

(جاری ہے)

تینوں فنکاروں نے بتایا کہ رواں برس ہماری بیشتر فلموں نے بھرپور کامیابی حاصل کی۔اب2017ء ہماری نئی پشتو فلمیں مختلف موضوعات کے ساتھ دھوم مچانے آرہی ہیں۔نئی فلموں میں ’’عاشقی، پیداگیر، سوادگر، پڑانگ اور دیگر فلمیں شامل ہیں جو نمائش کیلئے پیش کی جائینگی۔ان نئی فلموں سے پشتو باکس آفس پر مزید بزنس بڑھنے کا امکان ہے۔

وقت اشاعت : 21/12/2016 - 18:28:36