پرکشش اداکارہ ماہرہ خان 32 برس کی ہوگئیں

کیریئر کا آغاز بطور وی جے کیا اور پھر ماڈلنگ اور اداکاری کے میدان میں قدم رکھا فہرست میں پہلے نمبرپردپیکا پڈوکون، دوسرے نمبرپرپریانکا چوپڑا، تیسرے نمبرپرٹی وی اداکارہ نیا شرما، چوتھے نمبر پر ہے

بدھ 21 دسمبر 2016 21:10

پرکشش اداکارہ ماہرہ خان 32 برس کی ہوگئیں
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 دسمبر2016ء) اپنی 32ویں سالگرہ منانے والی ماہرہ خان نے اپنے کیریئر کا آغاز بطور وی جے کیا اور پھر ماڈلنگ اور اداکاری کے میدان میں قدم رکھا۔منفرد انداز اور پر کشش شخصیت کے باعث ماہرہ نے دیکھتے ہی دیکھتے نہ صرف پاکستان بلکہ سرحد پار بھی لوگوں کو اپنا دیوانہ بنا لیا،جو اب بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ اپنی پہلی بالی وڈ فلم’رئیس ‘سے ڈیبیوکرنے جا رہی ہیں۔

ماہرہ نے ہمسفر اور شہرِ ذات سے شہرت کی بلندیاں حاصل کیں، جس کے بعد بول اور بن روئے جیسی مشہور فلموں میں جلوہ گر ہوئیں اور اب بالی وڈ میں بھی دھوم مچانے کیلئے تیار ہیں۔پاکستان سمیت بالی ووڈ میں بھی اپنی پر کشش شخصیت سے کامیابی کے جھنڈے گاڑنے والی ماہرہ خان کو برطانوی جریدے '’ایسٹرن آئی ‘نے ایشیا کی پرکشش ترین ٹاپ ٹین خواتین کی فہرست میں شامل کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

ایسٹرن آئی کی جانب سے ایشیا کی پرکشش ترین خواتین کے چنائو کے لیے ایک سروے کرایا گیا،جس میں ووٹ ڈالنے کے لیے لوگوں نے بڑی تعداد نے حصہ لیا۔فہرست میں پہلے نمبرپردپیکا پڈوکون، دوسرے نمبرپرپریانکا چوپڑا، تیسرے نمبرپرٹی وی اداکارہ نیا شرما، چوتھے نمبرپرٹی وی اداکارہ دھرشتی شرما جبکہ 5 ویں نمبرپرادکارہ عالیہ بھٹ شامل ہیں۔چھٹے نمبرپرماڈل واداکارہ سنایا ایرانی، ساتویں نمبرپراداکارہ کترینہ کیف، آٹھویںنمبرپرسونم کپور، نویں نمبرپرپاکستانی اداکارہ ماہرہ خان جب کہ دسویں نمبرپرماڈل واداکارہ گوہرخان شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 21/12/2016 - 21:10:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :