موقع ملا تو فلم میں اداکار فواد خان کے ساتھ کام کرنا پسند کروں گی ‘ کومل رضوی

جمعرات 22 دسمبر 2016 12:54

موقع ملا تو فلم میں اداکار فواد خان کے ساتھ کام کرنا پسند کروں گی ‘ کومل رضوی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 دسمبر2016ء) اداکارہ و گلوکارہ کومل رضوی نے کہا ہے کہ میری والدی مجھے کومل کے نام سے پکارتی تھیں لیکن حقیقت میں میرا نام سعدیہ زارا رضوی تھا مگر پہچان مجھے کومل رضوی کے نام سے ملی ، اداکاری اور گلوکاری میں سے میری پہلی ترجیح گلوکاری ہے مگر مجھے اداکاری اور شو کی میزبانی کرنے کا بھی شوق ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ شادی کے بعد شوبز کی اداکارائوں کی شہرت میں کمی ہو جاتی ہے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ میری شادی کے بعد میرے پرستاروں کا حلقہ مزید بڑھ گیا ہے ۔کومل رضوی نے کہا کہ ٹی وی پر بڑا کام کیا ہے اگر فلم میں کام کرنے کا موقع ملا تو اداکار فواد خان کے ساتھ کام کرنا پسند کروں گی ۔

وقت اشاعت : 22/12/2016 - 12:54:23

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :