مارٹن فری مین اور اداکارہ اماندہ ابینگٹن میں تعلقات کشیدہ ہو گئے

ہفتہ 24 دسمبر 2016 14:28

مارٹن فری مین اور اداکارہ اماندہ ابینگٹن میں تعلقات کشیدہ ہو گئے
لاس اینجلس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 دسمبر2016ء) ہالی وڈ اداکار مارٹن فری مین اور اداکارہ اماندہ ابینگٹن میں تعلقات کشیدہ ہو گئے۔

(جاری ہے)

امریکی میڈیا کے مطابق عرصہ دراز سے خبروں میں رہنے والی جوڑی اداکار مارٹن فری مین اور اداکارہ اماندہ ابینگٹن ، جن میں نزدیکیاں ہوا کرتی تھیں، نے ذاتی اختلافات کے باعث اپنی راہیں جدا کر لی ہیں،دونوں نے میڈیا پر بھی منظر عام آ کر اس بات کا اعلان کر دیا ہے کہ دونوں اب ساتھ نہیں رہے،دونوں کی پہلی ملاقات سال 2000 میں فلم’’ مین اونلی‘‘ کے سیٹ پر ہوئی تھی جس میں دونوں نے بطور ہیرو ہیروئن کام کیا تھا۔

وقت اشاعت : 24/12/2016 - 14:28:26