پر وڈیوسر ارشد چوہدری کے خلاف آفرین خان کا بھی انکشافات کا ’’ دھماکہ ‘‘کر نے کا فیصلہ

اداکارہ سوہا علی نے ارشد چوہدری کے خلاف بد اخلاقی کا مقدمہ نہ ہونے پر سپر یم کورٹ سے رجوع کر نے کا اعلان کرد یا

منگل 10 جنوری 2017 13:16

پر وڈیوسر ارشد چوہدری کے خلاف آفرین خان کا بھی انکشافات کا ’’ دھماکہ ‘‘کر نے کا فیصلہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 جنوری2017ء) الفلاح تھیٹر کے پر وڈیوسر ارشد چوہدری کے خلاف اسٹیج اداکارہ آفرین خان کا بھی انکشافات کا ’’ دھماکہ ‘‘کر نے کا فیصلہ جبکہ اداکارہ سوہا علی نے ارشد چوہدری کے خلاف بد اخلاقی کا مقدمہ درج نہ ہونے پر سپر یم کورٹ سے رجوع کر نے کا اعلان کرد یا ۔

(جاری ہے)

ذمہ دار ذرائع کے مطابق الفلاح تھیٹر میں کافی عرصہ تک اسٹیج پر کام کر نیوالی اداکارہ آفر ین خان نجی محفلوں میں ارشد چوہدری پر مختلف سنگین الزامات لگا تی رہی ہے اب سوہا علی کی جانب سے ارشد چوہدری کیخلاف بد اخلاقی اور زیادتی پر پولیس کو مقدمہ کے اندراج کیلئے درخواست دینے کے بعد آفر ین خان نے بھی ارشد چوہدری کے بارے اہم انکشافات کر نے کا فیصلہ کر لیا ہے جبکہ ارشد چوہدری کی جانب سے دونوں معاملات کو ختم کروانے کیلئے بھر پور کوشش جاری ہیں ۔

وقت اشاعت : 10/01/2017 - 13:16:49

Rlated Stars :