جولیا رابرٹس تاج محل دیکھنے بھارت پہنچ گئیں

جمعہ 23 جنوری 2009 13:54

آگرہ(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین23جنوری2009) آگرہ ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ جولیا رابرٹس تاج محل دیکھنے بھارت پہنچ گئیں۔ ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ جولیا رابرٹس کو تاج محل دیکھنے کی خواہش بھارت لے گئی ہے۔ وہ اپنے شوہر اور بچوں کے ہمراہ محبت کی اس لازوال یادگار کو دلچسپی اور حیرت سے دیکھتی رہیں۔

(جاری ہے)

ہالی ووڈ فلم نگری کے بڑے ستارے کو تاج محل میں دیکھ کر میڈیا کےنمائندوں کی بڑی تعداد بھی وہاں‌ پہنچ گئی۔ تاج محل کی کشش دنیا بھر سے نامور ہستوں‌کو آگرہ کھینچ کر لاتی رہتی ہے۔ تاج محل کو مغل بادشاہ شاہجہاں نے اپنی ملکہ ممتاز محل کی یاد میں تعمیر کرایا تھا۔ اس وقت سے آج تک تاج محل کو دنیا بھر میں محبت کی انمول یادگار قرار دیا جاتا ہے۔

وقت اشاعت : 23/01/2009 - 13:54:18

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :