اداکارہ ثنا کے بہنوئی، پروڈیوسر محمد شفیق کراچی میں انتقال کر گئے

اتوار 22 جنوری 2017 13:10

اداکارہ ثنا کے بہنوئی، پروڈیوسر محمد شفیق کراچی میں انتقال کر گئے

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جنوری2017ء) اداکارہ ثنا کے بہنوئی اور اداکارہ فرزانہ تھہیم کے شوہر پی ٹی وی پروڈیوسر محمد شفیق کراچی میں حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے۔ ان کی عمر تقریباً 57 سال تھی۔

(جاری ہے)

وہ آج کل پی ٹی وی کراچی سنٹر پر تعینات تھے۔ پاکستان ٹیلی ویڑن کارپوریشن کے ڈائریکٹر پروگرام آغا ذوالفقار خان نے محمد شفیق کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں جگہ اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

وقت اشاعت : 22/01/2017 - 13:10:14

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :