تھرلر فلم" جان وِک؛چیپٹر2 "کی نئی جھلکیاں جاری

اتوار 29 جنوری 2017 13:31

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 جنوری2017ء)ایکشن ہیرو کیانو رِیو کی بدلے اورانتقام پر مبنی نئی ایکشن تھرلر فلم" جان وِک؛چیپٹر2 "کی نئی جھلکیاں جاری کردی گئی ہیں۔چیڈ اسٹیلسکی کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم2015کی ایکشن فلم 'جان وِک 'کا سیکوئل ہے جس کی کہانی نشانے بازی کے ماہرایک ایسے اسنائپر کے گِرد گھوم رہی ہے جو اپنے پروفیشن سے علیحدگی اختیار کر لیتا ہے۔

(جاری ہے)

جان نامی اس شوٹر کے دشمن موقع سے فائدہ اٴْٹھاتے ہوئے اٴْسے راستے سے ہٹانے کی ٹھان لیتے ہیں تاہم دفاع کیلئے جان ایک بار پھر اپنا پیشہ اپنالیتاہے۔باسیل لیوانک اورڈیوڈ لیچ کی مشترکہ پروڈیوس کردہ اس سنسنی خیز فلم میں مرکزی کردار معروف ایکشن ہیرو کیانو رِیو نبھا رہے ہیں جن کے علاوہ فلم کی دیگر کاسٹ میں لارنس فشبرن، برج موئے ناہن، روبی روز، ایئن میکشین، لینس ریڈک اورایلے مینگ جلوہ? گر ہو رہے ہیں۔
وقت اشاعت : 29/01/2017 - 13:31:18