فلم ’رئیس‘ اور ’کابل ‘ 3 فروری کو پاکستانی سینمائ گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی

منگل 31 جنوری 2017 20:40

فلم ’رئیس‘ اور ’کابل ‘ 3 فروری کو پاکستانی سینمائ گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 جنوری2017ء) پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش کی اجازت ملنے کے بعد رئیس اور کابل 3 فروری کو پاکستانی سینمائ گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیںگی۔تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ نے وزیراعظم نواز شریف کو اس ضمن میں ایک سمری بھیجی تھی جسے انہوں نے منظور کر لیا۔ یہ سمری پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش کے معاملے پر وزیراعظم کی جانب سے قائم کردہ کمیٹی کی جانب سے تیار کی گئی تھی۔

(جاری ہے)

دونوں فلموں کو ایک سے دو روز میں این او سی مل جائے گا جس کے بعد یہ 3 فروری کو پاکستان بھر کے سینمائ گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔واضح رہے کہ گزشتہ سال ستمبر میں اوڑی حملے کے بعد بھارت میں موجود پاکستانی فنکاروں کو نکل جانے کی دھمکیاں دی گئیں اور دونوں ممالک کے درمیان حالات انتہائی کشیدہ ہوئے جس پر پاکستانی سینمائ گھروں کے مالکان کی تنظیم نے اکتوبر کے مہینے میں ملک بھر میں بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی عائد کی تھی۔۔
وقت اشاعت : 31/01/2017 - 20:40:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :