نامور کامیڈین منورظریف کی77 ویں سالگرہ کل منائی جائے گی

بدھ 1 فروری 2017 15:40

نامور کامیڈین منورظریف کی77 ویں سالگرہ کل منائی جائے گی
عارف والا۔یکم فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 فروری2017ء)فلم و ٹی وی کے مشہور اداکار و کامیڈین منورظریف کی77 ویں سالگرہ آج 2فروری بروز جمعرات کو منائی جائے گی ۔ وہ 2فروری 1940کا لاہور میں پیداہوئے ۔

(جاری ہے)

منور ظریف نے اپنے فلمی کیر ئیر کا آغاز 1961میں کیا اور 1964میں فلم ’’ہتھ جوڑی ‘‘ سے شہرت حاصل کی منورظریف نے ادکار رنگیلا کے ساتھ جوڑی بنائی اپنے 16سالہ فلمی کیر ئیر میں 300 سے زائد اردو اور پنجابی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جن میں بنارسی ٹھگ ۔

بہاروں پھول برسائو۔ نوکر ووہٹی دا۔ جیرا بلیڈ۔ خوشیاں ۔ رنگیلا اور منورظریف ۔شید ا پستول وغیرہ شامل ہیں منورظریف کو تین بار نگار ایوارڈ سے بھی نوازا گیا منورظریف-29 اپریل1976 کو دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے تھے ۔منورظریف 25دسمبر 1940کو گوجرانوالہ میںپیدا ہوئے وہ کامیڈین ظریف کے بھائی تھے اور ان کو شہنشاہ ظرافت کا خطاب دیا گیا تھا ۔
وقت اشاعت : 01/02/2017 - 15:40:01